میر تقی میر میر تقی میر

رات پیاسا تھا میرے لوہو کا

رات پیاسا تھا میرے لوہو کا ہوں دوانہ ترے سگ کو کا شعلۂ آہ جوں توں اب مجھ کو فکر ہے اپنے ہر بن مو کا ہے مرے یار کی مسوں کا رشک کشتہ ہوں سبزئہ لب جو کا بوسہ دینا مجھے نہ کر موقوف ہے وظیفہ یہی دعاگو کا میں نے تلوار سے ہرن مارے عشق کر تیری چشم و ابرو کا شور قلقل کے ہوتی تھی مانع ریش قاضی پہ رات میں تھوکا عطر آگیں ہے باد صبح مگر کھل گیا پیچ زلف خوشبو کا ایک دو ہوں تو سحر چشم کہوں کارخانہ ہے واں تو جادو کا میر ہرچند میں نے چاہا لیک نہ چھپا عشق طفل بدخو کا نام اس کا لیا ادھر اودھر اڑ گیا رنگ ہی مرے رو کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR