میر تقی میر میر تقی میر

کام پل میں مرا تمام کیا

کام پل میں مرا تمام کیا غرض اس شوخ نے بھی کام کیا سرو و شمشاد خاک میں مل گئے تونے گلشن میں کیوں خرام کیا سعی طوف حرم نہ کی ہرگز آستاں پر ترے مقام کیا تیرے کوچے کے رہنے والوں نے یہیں سے کعبے کو سلام کیا اس کے عیارپن نے میرے تئیں خادم و بندہ و غلام کیا حال بد میں مرے بتنگ آکر آپ کو سب میں نیک نام کیا دختر رز سے کیا تھا میرے تئیں شیخ کی ضد پہ میں حرام کیا ہو گیا دل مرا تبرک جب ورد یہ قطعۂ پیامؔ کیا ’’دلی کے کج کلاہ لڑکوں نے کام عشاق کا تمام کیا کوئی عاشق نظر نہیں آتا ٹوپی والوں نے قتل عام کیا‘‘ عشق خوباں کو میر میں اپنا قبلہ و کعبہ و امام کیا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR