میر تقی میر میر تقی میر

قابو خزاں سے ضعف کا گلشن میں بن گیا

قابو خزاں سے ضعف کا گلشن میں بن گیا دوش ہوا پہ رنگ گل و یاسمن گیا برگشتہ بخت دیکھ کہ قاصد سفر سے میں بھیجا تھا اس کے پاس سو میرے وطن گیا خاطر نشاں اے صید فگن ہو گی کب تری تیروں کے مارے میرا کلیجہ تو چھن گیا یادش بخیر دشت میں مانند عنکبوت دامن کے اپنے تار جو خاروں پہ تن گیا مارا تھا کس لباس میں عریانی نے مجھے جس سے تہ زمین بھی میں بے کفن گیا آئی اگر بہار تو اب ہم کو کیا صبا ہم سے تو آشیاں بھی گیا اور چمن گیا سرسبز ملک ہند میں ایسا ہوا کہ میر یہ ریختہ لکھا ہوا تیرا دکن گیا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR