میر تقی میر میر تقی میر

تیرا رخ مخطط قرآن ہے ہمارا

تیرا رخ مخطط قرآن ہے ہمارا بوسہ بھی لیں تو کیا ہے ایمان ہے ہمارا گر ہے یہ بے قراری تو رہ چکا بغل میں دو روز دل ہمارا مہمان ہے ہمارا ہیں اس خراب دل سے مشہور شہرخوباں اس ساری بستی میں گھر ویران ہے ہمارا مشکل بہت ہے ہم سا پھر کوئی ہاتھ آنا یوں مارنا تو پیارے آسان ہے ہمارا ادریس و خضر و عیسیٰ قاتل سے ہم چھڑائے ان خوں گرفتگاں پر احسان ہے ہمارا ہم وے ہیں سن رکھو تم مرجائیں رک کے یک جا کیا کوچہ کوچہ پھرنا عنوان ہے ہمارا ہیں صید گہ کے میری صیاد کیا نہ دھڑکے کہتے ہیں صید جو ہے بے جان ہے ہمارا کرتے ہیں باتیں کس کس ہنگامے کی یہ زاہد دیوان حشر گویا دیوان ہے ہمارا خورشید رو کا پرتو آنکھوں میں روز ہے گا یعنی کہ شرق رویہ دالان ہے ہمارا ماہیت دوعالم کھاتی پھرے ہے غوطے یک قطرہ خون یہ دل طوفان ہے ہمارا نالے میں اپنے ہر شب آتے ہیں ہم بھی پنہاں غافل تری گلی میں مندان ہے ہمارا کیا خانداں کا اپنے تجھ سے کہیں تقدس روح القدس اک ادنیٰ دربان ہے ہمارا کرتا ہے کام وہ دل جو عقل میں نہ آوے گھر کا مشیر کتنا نادان ہے ہمارا جی جا نہ آہ ظالم تیرا ہی تو ہے سب کچھ کس منھ سے پھر کہیں جی قربان ہے ہمارا بنجر زمین دل کی ہے میر ملک اپنی پر داغ سینہ مہر فرمان ہے ہمارا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR