میر تقی میر میر تقی میر

پل میں جہاں کو دیکھتے میرے ڈبو چکا

پل میں جہاں کو دیکھتے میرے ڈبو چکا اک وقت میں یہ دیدہ بھی طوفان رو چکا افسوس میرے مردے پر اتنا نہ کر کہ اب پچھتانا یوں ہی سا ہے جو ہونا تھا ہو چکا لگتی نہیں پلک سے پلک انتظار میں آنکھیں اگر یہی ہیں تو بھر نیند سو چکا یک چشمک پیالہ ہے ساقی بہار عمر جھپکی لگی کہ دور یہ آخر ہی ہو چکا ممکن نہیں کہ گل کرے ویسی شگفتگی اس سرزمیں میں تخم محبت میں بو چکا پایا نہ دل بہایا ہوا سیل اشک کا میں پنجۂ مژہ سے سمندر بلو چکا ہر صبح حادثے سے یہ کہتا ہے آسماں دے جام خون میر کو گر منھ وہ دھو چکا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR