میر تقی میر میر تقی میر

کب تلک یہ ستم اٹھایئے گ

کب تلک یہ ستم اٹھایئے گا ایک دن یوں ہی جی سے جایئے گا شکل تصویر بے خودی کب تک کسو دن آپ میں بھی آیئے گا سب سے مل چل کہ حادثے سے پھر کہیں ڈھونڈا بھی تو نہ پایئے گا نہ موئے ہم اسیری میں تو نسیم کوئی دن اور بائو کھایئے گا کہیے گا اس سے قصۂ مجنوں یعنی پردے میں غم سنایئے گا اس کے پابوس کی توقع پر اپنے تیں خاک میں ملایئے گا اس کے پائوں کو جا لگی ہے حنا خوب سے ہاتھ اسے لگایئے گا شرکت شیخ و برہمن سے میر کعبہ و دیر سے بھی جایئے گا اپنی ڈیڑھ اینٹ کی جُدی مسجد کسی ویرانے میں بنایئے گا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR