میر تقی میر میر تقی میر

اس کا خیال چشم سے شب خواب لے گیا

اس کا خیال چشم سے شب خواب لے گیا قسمے کہ عشق جی سے مرے تاب لے گیا کن نیندوں اب تو سوتی ہے اے چشم گریہ ناک مژگاں تو کھول شہر کو سیلاب لے گیا آوے جو مصطبے میں تو سن لو کہ راہ سے واعظ کو ایک جام مئے ناب لے گیا نے دل رہا بجا ہے نہ صبر و حواس و ہوش آیا جو سیل عشق سب اسباب لے گیا میرے حضور شمع نے گریہ جو سر کیا رویا میں اس قدر کہ مجھے آب لے گیا احوال اس شکار زبوں کا ہے جاے رحم جس ناتواں کو مفت نہ قصاب لے گیا منھ کی جھلک سے یار کے بے ہوش ہو گئے شب ہم کو میر پرتو مہتاب لے گیا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR