میر تقی میر میر تقی میر

فلک کا منھ نہیں اس فتنے کے اٹھانے کا

فلک کا منھ نہیں اس فتنے کے اٹھانے کا ستم شریک ترا ناز ہے زمانے کا ہمارے ضعف کی حالت سے دل قوی رکھیو کہیں خیال نہیں یاں بحال آنے کا تری ہی راہ میں مارے گئے سبھی آخر سفر تو ہم کو ہے درپیش جی سے جانے کا بسان شمع جو مجلس سے ہم گئے تو گئے سراغ کیجو نہ پھر تو نشان پانے کا چمن میں دیکھ نہیں سکتی ٹک کہ چبھتا ہے جگر میں برق کے کانٹا مجھ آشیانے کا ٹک آ تو تا سر بالیں نہ کر تعلل کیا تجھے بھی شوخ یہی وقت ہے بہانے کا سراہا ان نے ترا ہاتھ جن نے دیکھا زخم شہید ہوں میں تری تیغ کے لگانے کا شریف مکہ رہا ہے تمام عمر اے شیخ یہ میر اب جو گدا ہے شراب خانے کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR