میر تقی میر میر تقی میر

میں بھی دنیا میں ہوں اک نالہ پریشاں یک جا

میں بھی دنیا میں ہوں اک نالہ پریشاں یک جا دل کے سو ٹکڑے مرے پر سبھی نالاں یک جا پند گویوں نے بہت سینے کی تدبیریں لیں آہ ثابت بھی نہ نکلا یہ گریباں یک جا تیرا کوچہ ہے ستمگار وہ کافر جاگہ کہ جہاں مارے گئے کتنے مسلماں یک جا سر سے باندھا ہے کفن عشق میں تیرے یعنی جمع ہم نے بھی کیا ہے سر و ساماں یک جا کیونکے پڑتے ہیں ترے پائوں نسیم سحری اس کے کوچے میں ہے صد گنج شہیداں یک جا تو بھی رونے کو ملا دل ہے ہمارا بھی بھرا ہوجے اے ابر بیابان میں گریاں یک جا بیٹھ کر میر جہاں خوب نہ رویا ہووے ایسی کوچے میں نہیں ہے ترے جاناں یک جا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR