میر تقی میر میر تقی میر

نقاش دیکھ تو میں کیا نقش یار کھینچا

نقاش دیکھ تو میں کیا نقش یار کھینچا اس شوخ کم نما کا نت انتظار کھینچا رسم قلمرو عشق مت پوچھ کچھ کہ ناحق ایکوں کی کھال کھینچی ایکوں کو دار کھینچا تھا بدشراب ساقی کتنا کہ رات مے سے میں نے جو ہاتھ کھینچا ان نے کٹار کھینچا مستی میں شکل ساری نقاش سے کھنچی پر آنکھوں کو دیکھ اس کی آخر خمار کھینچا جی کھنچ رہے ہیں اودھر عالم کا ہو گا بلوہ گر شانے تونے اس کی زلفوں کا تار کھینچا تھا شب کسے کسائے تیغ کشیدہ کف میں پر میں نے بھی بغل میں بے اختیار کھینچا پھرتا ہے میر تو جو پھاڑے ہوئے گریباں کس کس ستم زدے نے دامان یار کھینچا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR