میر تقی میر میر تقی میر

بیکسانہ جی گرفتاری سے شیون میں رہا

بیکسانہ جی گرفتاری سے شیون میں رہا اک دل غمخوار رکھتے تھے سو گلشن میں رہا پنجۂ گل کی طرح دیوانگی میں ہاتھ کو گر نکالا میں گریباں سے تو دامن میں رہا شمع ساں جلتے رہے لیکن نہ توڑا یار سے رشتۂ الفت تمامی عمر گردن میں رہا ڈر سے اس شمشیر زن کے جوہر آئینہ ساں سر سے لے کر پائوں تک میں غرق آہن میں رہا ہم نہ کہتے تھے کہ مت دیر و حرم کی راہ چل اب یہ دعویٰ حشر تک شیخ و برہمن میں رہا درپئے دل ہی رہے اس چہرے کے خال سیاہ ڈر ہمیں ان چوٹٹوں کا روز روشن میں رہا آہ کس انداز سے گذرا بیاباں سے کہ میر جی ہر اک نخچیر کا اس صید افگن میں رہا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR