میر تقی میر میر تقی میر

سحرگہ عید میں دور سبو تھا

سحرگہ عید میں دور سبو تھا پر اپنے جام میں تجھ بن لہو تھا غلط تھا آپ سے غافل گذرنا نہ سمجھے ہم کہ اس قالب میں تو تھا چمن کی وضع نے ہم کو کیا داغ کہ ہر غنچہ دل پرآرزو تھا گل و آئینہ کیا خورشید و مہ کیا جدھر دیکھا تدھر تیرا ہی رو تھا کروگے یاد باتیں تو کہو گے کہ کوئی رفتۂ بسیار گو تھا جہاں پر ہے فسانے سے ہمارے دماغ عشق ہم کو بھی کبھو تھا مگر دیوانہ تھا گل بھی کسو کا کہ پیراہن میں سو جاگہ رفو تھا کہیں کیا بال تیرے کھل گئے تھے کہ جھونکا بائو کا کچھ مشک بو تھا نہ دیکھا میر آوارہ کو لیکن غبار اک ناتواں سا کوبکو تھا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR