میر تقی میر میر تقی میر

گلیوں میں اب تلک تو مذکور ہے ہمارا

گلیوں میں اب تلک تو مذکور ہے ہمارا افسانۂ محبت مشہور ہے ہمارا مقصود کو تو دیکھیں کب تک پہنچتے ہیں ہم بالفعل اب ارادہ تا گور ہے ہمارا کیا آرزو تھی جس سے سب چشم ہو گئے ہیں ہر زخم سو جگہ سے ناسور ہے ہمارا تیں آہ عشق بازی چوپڑ عجب بچھائی کچی پڑیں ہیں نردیں گھر دور ہے ہمارا تاچند پشت پا پر شرم و حیا سے آنکھیں احوال کچھ بھی تم کو منظور ہے ہمارا بے طاقتی کریں تو تم بھی معاف رکھیو کیا کیجیے کہ دل بھی مجبور ہے ہمارا ہیں مشت خاک لیکن جو کچھ ہیں میر ہم ہیں مقدور سے زیادہ مقدور ہے ہمارا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR