میر تقی میر میر تقی میر

ادھر آکر شکار افگن ہمارا

ادھر آکر شکار افگن ہمارا مشبک کر گیا ہے تن ہمارا گریباں سے رہا کوتہ تو پھر ہے ہمارے ہاتھ میں دامن ہمارا گئے جوں شمع اس مجلس میں جتنے سبھوں پر حال ہے روشن ہمارا بلا جس چشم کو کہتے ہیں مردم وہ ہے عین بلا مسکن ہمارا ہوا رونے سے راز دوستی فاش ہمارا گریہ تھا دشمن ہمارا بہت چاہا تھا ابر تر نے لیکن نہ منت کش ہوا گلشن ہمارا چمن میں ہم بھی زنجیری رہے ہیں سنا ہو گا کبھو شیون ہمارا کیا تھا ریختہ پردہ سخن کا سو ٹھہرا ہے یہی اب فن ہمارا نہ بہکے میکدے میں میر کیونکر گرو سو جا ہے پیراہن ہمارا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR