میر تقی میر میر تقی میر

دل و دماغ ہے اب کس کو زندگانی کا

دل و دماغ ہے اب کس کو زندگانی کا جو کوئی دم ہے تو افسوس ہے جوانی کا اگرچہ عمر کے دس دن یہ لب رہے خاموش سخن رہے گا سدا میری کم زبانی کا سبک ہے آوے جو مندیل رکھ نماز کو شیخ رہا ہے کون سا اب وقت سرگرانی کا ہزار جان سے قربان بے پری کے ہیں خیال بھی کبھو گذرا نہ پرفشانی کا پھرے ہے کھینچے ہی تلوار مجھ پہ ہر دم تو کہ صید ہوں میں تری دشمنی جانی کا نمود کرکے وہیں بحر غم میں بیٹھ گیا کہے تو میر بھی اک بلبلا تھا پانی کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR