میر تقی میر میر تقی میر

گل کو محبوب ہم قیاس کیا

گل کو محبوب ہم قیاس کیا فرق نکلا بہت جو باس کیا دل نے ہم کو مثال آئینہ ایک عالم کا روشناس کیا کچھ نہیں سوجھتا ہمیں اس بن شوق نے ہم کو بے حواس کیا عشق میں ہم ہوئے نہ دیوانے قیس کی آبرو کا پاس کیا دور سے چرخ کے نکل نہ سکے ضعف نے ہم کو مور طاس کیا صبح تک شمع سر کو دھنتی رہی کیا پتنگے نے التماس کیا تجھ سے کیا کیا توقعیں تھیں ہمیں سو ترے ظلم نے نراس کیا دیکھا ڈھہتا ہے جن نے خانہ بنا زیر افلاک سست اساس کیا ایسے وحشی کہاں ہیں اے خوباں میر کو تم عبث اداس کیا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR