میر تقی میر میر تقی میر

کیا طرح ہے آشنا گاہے گہے نا آشنا

کیا طرح ہے آشنا گاہے گہے نا آشنا یا تو بیگانے ہی رہیے ہوجیے یا آشنا پائمال صد جفا ناحق نہ ہو اے عندلیب سبزئہ بیگانہ بھی تھا اس چمن کا آشنا کون سے یہ بحرخوبی کی پریشاں زلف ہے آتی ہے آنکھوں میں میری موج دریا آشنا رونا ہی آتا ہے ہم کو دل ہوا جب سے جدا جاے رونے ہی کی ہے جاوے جب ایسا آشنا ناسمجھ ہے تو جو میری قدر نئیں کرتا کہ شوخ کم بہت ملتا ہے پھر دلخواہ اتنا آشنا بلبلیں پائیز میں کہتی تھیں ہوتا کاشکے یک مژہ رنگ فراری اس چمن کا آشنا کو گل و لالہ کہاں سنبل سمن ہم نسترن خاک سے یکساں ہوئے ہیں ہائے کیا کیا آشنا کیا کروں کس سے کہوں اتنا ہی بیگانہ ہے یار سارے عالم میں نہیں پاتے کسی کا آشنا جس سے میں چاہی وساطت ان نے یہ مجھ سے کہا ہم تو کہتے گر میاں ہم سے وہ ہوتا آشنا یوں سنا جا ہے کہ کرتا ہے سفر کا عزم جزم ساتھ اب بیگانہ وضعوں کے ہمارا آشنا شعر صائبؔ کا مناسب ہے ہماری اور سے سامنے اس کے پڑھے گر یہ کوئی جا آشنا تابجاں ما ہمرہیم و تا بمنزل دیگراں فرق باشد جان ما از آشنا تا آشنا داغ ہے تاباں علیہ الرحمہ کا چھاتی پہ میر ہو نجات اس کو بچارا ہم سے بھی تھا آشنا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR