میر تقی میر میر تقی میر

کار دل اس مہ تمام سے ہے

کار دل اس مہ تمام سے ہے کاہش اک روز مجھ کو شام سے ہے تم نہیں فتنہ ساز سچ صاحب شہر پرشور اس غلام سے ہے بوسہ لے کر سرک گیا کل میں کچھ کہو کام اپنے کام سے ہے کوئی تجھ سا بھی کاش تجھ کو ملے مدعا ہم کو انتقام سے ہے کب وہ مغرور ہم سے مل بیٹھا ننگ جس کو ہمارے نام سے ہے خوش سرانجام وے ہی ہیں جن کو اقتدا اولیں امام سے ہے شعر میرے ہیں سب خواص پسند پر مجھے گفتگو عوام سے ہے شیطنت سے نہیں ہے خالی شیخ اس کی پیدائش احتلام سے ہے سر جھکائوں تو اور ٹیڑھے ہو کیا تمھیں چڑ مرے سلام سے ہے سہل ہے میر کا سمجھنا کیا ہر سخن اس کا اک مقام سے ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR