میر تقی میر میر تقی میر

کوفت سے جان لب پہ آئی ہے

کوفت سے جان لب پہ آئی ہے ہم نے کیا چوٹ دل پہ کھائی ہے لکھتے رقعہ لکھے گئے دفتر شوق نے بات کیا بڑھائی ہے آرزو اس بلند و بالا کی کیا بلا میرے سر پہ لائی ہے دیدنی ہے شکستگی دل کی کیا عمارت غموں نے ڈھائی ہے ہے تصنع کہ لعل ہیں وے لب یعنی اک بات سی بنائی ہے دل سے نزدیک اور اتنا دور کس سے اس کو کچھ آشنائی ہے بے ستوں کیا ہے کوہکن کیسا عشق کی زور آزمائی ہے جس مرض میں کہ جان جاتی ہے دلبروں ہی کی وہ جدائی ہے یاں ہوئے خاک سے برابر ہم واں وہی ناز و خودنمائی ہے ایسا موتیٰ ہے زندئہ جاوید رفتۂ یار تھا جب آئی ہے مرگ مجنوں سے عقل گم ہے میر کیا دوانے نے موت پائی ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR