میر تقی میر میر تقی میر

کیا کہیے کلی سا وہ دہن ہے

کیا کہیے کلی سا وہ دہن ہے اس میں بھی جو سوچیے سخن ہے اس گل کو لگے ہے شاخ گل کب یہ شاخچہ بندی چمن ہے وابستگی مجھ سے شیشہ جاں کی اس سنگ سے ہے کہ دل شکن ہے کیا سہل گذرتی ہے جنوں سے تحفہ ہم لوگوں کا چلن ہے لطف اس کے بدن کا کچھ نہ پوچھو کیا جانیے جان ہے کہ تن ہے وے بند قبا کھلے تھے شاید صد چاک گلوں کا پیرہن ہے گہ دیر میں ہیں گہے حرم میں اپنا تو یہی دوانہ پن ہے ہم کشتۂ عشق ہیں ہمارا میدان کی خاک ہی کفن ہے کر میر کے حال پر ترحم وہ شہر غریب و بے وطن ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR