میر تقی میر میر تقی میر

رشتہ کیا ٹھہرے گا یہ جیسے کہ مو نازک ہے

رشتہ کیا ٹھہرے گا یہ جیسے کہ مو نازک ہے چاک دل پلکوں سے مت سی کہ رفو نازک ہے شاخ گل کاہے کو اس لطف سے لچکے ہے کہیں لاگ والا کوئی دیکھے تجھے تو نازک ہے چشم انصاف سے برقع کو اٹھا دیکھو اسے گل کے منھ سے تو کئی پردہ وہ رو نازک ہے لطف کیا دیوے تمھیں نقش حصیر درویش بوریا پوشوں سے پوچھو یہ اتو نازک ہے بیڑے کھاتا ہے تو آتا ہے نظر پان کا رنگ کس قدر ہائے رے وہ جلد گلو نازک ہے گل سمجھ کر نہ کہیں بے کلی کرنے لگیو بلبل اس لالۂ خوش رنگ کی خو نازک ہے رکھے تاچند خیال اس سرپرشور کا میر دل تو کانپا ہی کرے ہے کہ سبو نازک ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR