میر تقی میر میر تقی میر

گرمی سے میری ابر کا ہنگامہ سرد ہے

گرمی سے میری ابر کا ہنگامہ سرد ہے آنکھیں اگر یہی ہیں تو دریا بھی گرد ہے مجنوں کو مجھ سے کیا ہے جنوں میں مناسبت میں شہر بند ہوں وہ بیاباں نورد ہے کیا جانیے کہ عشق میں خوں ہو گیا کہ داغ چھاتی میں اب تو دل کی جگہ ایک درد ہے واصل بحق ہوئے نہ جو ہم جان سے گئے غیرت ہو کچھ مزاج میں جس کے وہ مرد ہے ممکن نہیں کہ وصف علیؓ کوئی کر سکے تفرید کے جریدے میں وہ پہلی فرد ہے ٹھہرے نہ چرخ نیلی پہ انجم کی چشم شوخ اس قصر میں لگا جو ہے کیا لاجورد ہے کس سے جدا ہوئے ہیں کہ ایسے ہیں دردمند منھ میر جی کا آج نہایت ہی زرد ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR