میر تقی میر میر تقی میر

کئی برسوں جگر کا ہی لہو اپنا پیا ہے

کئی برسوں جگر کا ہی لہو اپنا پیا ہے تب دل کے تئیں خوگر اندوہ کیا ہے ڈر کیوں نہ محلے میں رہے رونے سے میرے سیلاب نے اس کوچے میں گھر مول لیا ہے افسوس ہے نشمردہ قدم تم جو رکھو یاں اس راہ میں سر یاروں نے ہر گام دیا ہے کاہش ہے عبث تم کو مرے جینے کی خاطر بیمار بھلا ایسا کوئی آگے جیا ہے پلکوں سے رفو ان نے کیا چاک دل میر کس زخم کو کس نازکی کے ساتھ سیا ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR