میر تقی میر میر تقی میر

شور میرے جنوں کا جس جا ہے

شور میرے جنوں کا جس جا ہے دخل عقل اس مقام میں کیا ہے دل میں پھرتے ہیں خال و خط و زلف مجھ کو یک سر ہزار سودا ہے شور بازار میں ہے یوسفؑ کا وہ بھی آ نکلے تو تماشا ہے برچھیوں میں کہیں نہ بٹ جاوے دل صفوف مژہ میں تنہا ہے نظر آئے تھے وے حنائی پا آج تک فتنہ ایک برپا ہے دل کھنچے جاتے ہیں اسی کی اور سارے عالم کی وہ تمنا ہے برسوں رکھا ہے دیدئہ تر پر پاٹ دامن کا اپنے دریا ہے ٹک گریباں میں سر کو ڈال کے دیکھ دل بھی دامن وسیع صحرا ہے دلکشی اس کے قد کی سی معلوم سرو بھی اک جوان رعنا ہے دست و پا گم کیے ہیں تو نے میر پیری بے طاقتی سے پیدا ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR