میر تقی میر میر تقی میر

کچھ بات ہے کہ گل ترے رنگیں دہاں سا ہے

کچھ بات ہے کہ گل ترے رنگیں دہاں سا ہے یا رنگ لالہ شوخ ترے رنگ پاں سا ہے آیا ہے زیر زلف جو رخسار کا وہ سطح یاں سانجھ کے تئیں بھی سحر کا سماں سا ہے ہے جی کی لاگ اور کچھ اے فاختہ ولے دیکھے نہ کوئی سرو چمن اس جواں سا ہے کیا جانیے کہ چھاتی جلے ہے کہ داغ دل اک آگ سی لگی ہے کہیں کچھ دھواں سا ہے اس کی گلی کی اور تو ہم تیر سے گئے گو قامت خمیدہ ہمارا کماں سا ہے جو ہے سو اپنی فکر خروبار میں ہے یاں سارا جہان راہ میں اک کارواں سا ہے کعبے کی یہ بزرگی شرف سب بجا ہے لیک دلکش جو پوچھیے تو کب اس آستاں سا ہے عاشق کی گور پر بھی کبھو تو چلا کرو کیا خاک واں رہا ہے یہی کچھ نشاں سا ہے زور طبیعت اس کا سنیں اشتیاق تھا آیا نظر جو میر تو کچھ ناتواں سا ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR