میر تقی میر میر تقی میر

ان دلبروں کو دیکھ لیا بے وفا ہیں یے

ان دلبروں کو دیکھ لیا بے وفا ہیں یے بے دید و بے مروت و ناآشنا ہیں یے حالانکہ خصم جان ہیں پر دیکھیے جو خوب ہیں آرزو دلوں کی بھی یہ مدعا ہیں یے اب حوصلہ کرے ہے ہمارا بھی تنگیاں جانے بھی دو بتوں کے تئیں کیا خدا ہیں یے گل پھول اس چمن کے چلو صبح دیکھ لیں شبنم کے رنگ پھر کوئی دم میں ہوا ہیں یے کس دل میں خوبرویوں کی خالی نہیں جگہ مغرور اپنی خوبی کے اوپر بجا ہیں یے ہرچند ان سے برسوں چھپا ہم ملا کیے ظاہر ولے نہ ہم پہ ہوا یہ کہ کیا ہیں یے کیا جانو میر صاحب و قبلہ کے ڈھب کو تم خوبی مسلم ان کی ولے بدبلا ہیں یے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR