میر تقی میر میر تقی میر

گرداب وار یار ترے صدقے جایئے

گرداب وار یار ترے صدقے جایئے دریا کا پھیر پایئے تیرا نہ پایئے سر مار مار بیٹھے تلف ہوجے کب تلک ٹک اٹھ کے اب نصیبوں کو بھی آزمایئے سو شکل سے ہم آئے گئے تیری بزم میں طنزاً کہا نہ تو نے کبھو یوں کہ آیئے آئے ہیں تنگ جان سے قیدحیات میں اس بند سے ہمارے تئیں اب چھڑایئے کہنے لگا کہ ٹیڑھے بہت ہو رہے ہو تم دو چار سیدھی سیدھی تمھیں بھی سنایئے ہے عزم جزم ترک و تجرد کا گر بنے کیا اس جہان سفلہ سے دل کو لگایئے تاثیر ہے دعا کو فقیروں کی میرجی ٹک آپ بھی ہمارے لیے ہاتھ اٹھایئے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR