میر تقی میر میر تقی میر

الٰہی کہاں منھ چھپایا ہے تو نے

الٰہی کہاں منھ چھپایا ہے تو نے ہمیں کھو دیا ہے تری جستجو نے جو خواہش نہ ہوتی تو کاہش نہ ہوتی ہمیں جی سے مارا تری آرزو نے نہ بھائیں تجھے میری باتیں وگرنہ رکھی دھوم شہروں میں اس گفتگو نے رقیبوں سے سر جوڑ بیٹھو ہو کیونکر ہمیں تو نہیں دیتے ٹک پائوں چھونے پھر اس سال سے پھول سونگھا نہ میں نے دوانہ کیا تھا مجھے تیری بو نے مداوا نہ کرنا تھا مشفق ہمارا جراحت جگر کے لگے دکھنے دونے کڑھایا کسو کو کھپایا کسو کو برائی ہی کی سب سے اس خوبرو نے وہ کسریٰ کہ ہے شور جس کا جہاں میں پڑے ہیں گے اس کے محل آج سونے تری چال ٹیڑھی تری بات روکھی تجھے میر سمجھا ہے یاں کم کسو نے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR