میر تقی میر میر تقی میر

یک مژہ اے دم آخر مجھے فرصت دیجے

یک مژہ اے دم آخر مجھے فرصت دیجے چشم بیمار کے دیکھ آنے کی رخصت دیجے نو گرفتار ہوں اس باغ کا رحم اے صیاد موسم گل رہے جب تک مجھے مہلت دیجے خوار و خستہ کئی پامال تری راہ میں ہیں کیجیے رنجہ قدم ان کو بھی عزت دیجے اپنے ہی دل کا گنہ ہے جو جلاتا ہے مجھے کس کو لے مریے میاں اور کسے تہمت دیجے چھوٹے ہیں قید قفس سے تو چمن تک پہنچیں اتنی اے ضعف محبت ہمیں طاقت دیجے مر گیا میر نہ آیا ترے جی میں اے شوخ اپنے محنت زدہ کو بھی کبھی راحت دیجے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR