میر تقی میر میر تقی میر

آج کچھ بے حجاب ہے وہ بھی

آج کچھ بے حجاب ہے وہ بھی کیا ہی مست شراب ہے وہ بھی میں ہی جلتا نہیں جدا دل سے دور مجھ سے کباب ہے وہ بھی سائل بوسہ سب گئے محروم ایک حاضر جواب ہے وہ بھی وہم جس کو محیط سمجھا ہے دیکھیے تو سراب ہے وہ بھی کم نہیں کچھ صبا سے اشک گرم قاصد پرشتاب ہے وہ بھی حسن سے دود دل نہیں خالی زلف پرپیچ و تاب ہے وہ بھی خانہ آباد کعبے میں تھا میر کیا خدائی خراب ہے وہ بھی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR