میر تقی میر میر تقی میر

ظالم یہ کیا نکالی رفتار رفتہ رفتہ

ظالم یہ کیا نکالی رفتار رفتہ رفتہ اس چال پر چلے گی تلوار رفتہ رفتہ ہر آن ہم کو تجھ بن ایک اک برس ہوئی ہے کیا آ گیا زمانہ اے یار رفتہ رفتہ کیا کہیے کیونکے جانیں بے پردہ جاتیاں ہیں اس معنی کا بھی ہو گا اظہار رفتہ رفتہ یہ ہی سلوک اس کے اکثر چلے گئے تو بیٹھیں گے اپنے گھر ہم ناچار رفتہ رفتہ پامال ہوں کہ اس میں ہوں خاک سے برابر اب ہو گیا ہے سب کچھ ہموار رفتہ رفتہ چاہت میں دخل مت دے زنہار آرزو کو کردے ہے دل کی خواہش بیمار رفتہ رفتہ خاطر نہ جمع رکھو ان پلکوں کی خلش سے سر دل سے کاڑھتے ہیں یاں خار رفتہ رفتہ تھے ایک ہم وے دونوں سو اتحاد کیسا ہر بات پر اب آئی تکرار رفتہ رفتہ گر بت کدے میں جانا ایسا ہے میر جی کا تو تار سبحہ ہو گا زنار رفتہ رفتہ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR