میر تقی میر میر تقی میر

عنایت ازلی سے جو دل ملا مجھ کو

عنایت ازلی سے جو دل ملا مجھ کو محل شکر ہے آتا نہیں گلہ مجھ کو تنک شراب ضعیف الدماغ ہوں ساقی دم سحر مئے پرزور مت پلا مجھ کو پڑا رہے کوئی مردہ سا کب تلک خاموش ہلا کہیں لب جاں بخش کو جلا مجھ کو جنوں میں سخت ہے اس زلف سے علاقۂ دل خوش آگیا ہے نہایت یہ سلسلہ مجھ کو فلک کی چرخ زنی برسوں ہو تو مجھ سا ہو سمجھ سمجھ کے تنک خاک میں ملا مجھ کو رہا تھا خوں تئیں ہمرہ سو آپھی خون ہے حیف رفیق تجھ سا ملے گا کہاں دلا مجھ کو درستی جیب کی اتنی نہیں ہے اے ناصح بنے تو سینۂ صدچاک دے سلا مجھ کو ہوا ہوں خاک پہ دل کی وہی ہے ناصافی ابھی اس آئینے کی کرنی ہے جلا مجھ کو مگر کہ مردن دشوار میر سہل ہے شوخ ہلاک کرتا ہے تیرا مساہلہ مجھ کو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR