میر تقی میر میر تقی میر

لا میری اور یارب آج ایک خوش کمر کو

لا میری اور یارب آج ایک خوش کمر کو قدرت سے اس کے دل کی کل پھیر دے ادھر کو بے طاقتی میں شب کی پوچھو نہ ضبط میرا ہاتھوں میں دل کو رکھا دانتوں تلے جگر کو پھولا پھلا نہ اب تک ہرگز درخت خواہش برسوں ہوئے کہ دوں ہوں خون دل اس شجر کو ہے روزگار میرا ایسا سیہ کہ یارو مشکل ہے فرق کرنا ٹک شام سے سحر کو ہرچند ہے سخن کو تشبیہ در سے لیکن باتیں مری سنو تو تم پھینک دو گہر کو نزدیک ہے کہ جاویں ہم آپ سے اب آئو ملتے ہیں دوستوں سے جاتے ہوئے سفر کو کب میر ابر ویسا برساوے کر اندھیری جیسا کہ روتے ہم نے دیکھا ہے چشم تر کو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR