میر تقی میر میر تقی میر

لائق نہیں تمھیں کہ ہمیں ناسزا کہو

لائق نہیں تمھیں کہ ہمیں ناسزا کہو پر ہے یہی ہمارے کیے کی سزا کہو چپکے رہے بھی چین نہیں تب کہے ہے یوں لب بستہ بیٹھے رہتے جو ہو مدعا کہو پیغام بر تو یارو تمھیں میں کروں ولے کیا جانوں جاکے حق میں مرے اس سے کیا کہو اب نیک و بد پہ عشق میں مجھ کو نظر نہیں اس میں مجھے برا کہو کوئی بھلا کہو سر خاک آستاں پہ تمھاری رہا مدام اس پر بھی یا نصیب جو تم بے وفا کہو برسوں تلک تو گھر میں بلا گالیاں دیاں اب در پہ سن کے کہنے لگے ہیں دعا کہو صحبت ہماری اس کی جو ہے گفتنی نہیں کیا کہیے گر کہے کوئی یہ ماجرا کہو یارو خصوصیت تو رہے اپنی اس کے ساتھ میرا کہو جو حال تو اس سے جدا کہو آشفتہ مو حواس پریشاں خراب حال دیکھو مجھے تو خبطی دوانہ سڑا کہو کب شرح شوق ہوسکے پر تو بھی میرجی خط تم نے جو لکھا اسے کیا کیا لکھا کہو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR