میر تقی میر میر تقی میر

سب سرگذشت سن چکے اب چپکے ہو رہو

سب سرگذشت سن چکے اب چپکے ہو رہو آخر ہوئی کہانی مری تم بھی سو رہو جوش محیط عشق میں کیا جی سے گفتگو اس گوہر گرامی سے اب ہاتھ دھو رہو فندق تو ہے پہ یہ بھی تماشے کا رنگ ہے ٹک انگلیوں کو خون میں میرے ڈبو رہو اتنا سیاہ خانۂ عاشق سے ننگ کیا کتنے دنوں میں آئے ہو یاں رات تو رہو ٹھہرائو تم کو شوخی سے جوں برق ٹک نہیں ٹھہرے تو ٹھہرے دل بھی مرا نچلے جو رہو ہم خواب تجھ سے ہوکے رہا جاوے کس طرح ملتے ہوئے سمجھ کے کہا کر رہو رہو خطرہ بہت ہے میر رہ صعب عشق میں ایسا نہ ہو کہیں کہ دل و دیں کو کھو رہو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR