میر تقی میر میر تقی میر

ملتفت ہوتا نہیں ہے گاہ تو

ملتفت ہوتا نہیں ہے گاہ تو کس قدر مغرور ہے اللہ تو مجھ سے کتنے جان سے جاتے رہے کس کی میت کے گیا ہمراہ تو بے خودی رہتی ہے اب اکثر مجھے حال سے میرے نہیں آگاہ تو اس کے دل میں کام کرنا کام ہے یوں فلک پر کیوں نہ جا اے آہ تو فرش ہیں آنکھیں ہی تیری راہ میں آہ ٹک تو دیکھ کر چل راہ تو جی تلک تو منھ نہ موڑیں تجھ سے ہم کر جفا و جور خاطر خواہ تو کاہش دل بھی دو چنداں کیوں نہ ہو آنکھ میں آوے نہ دو دو ماہ تو دل دہی کیا کی ہے یوں ہی چاہیے اے زہے تو آفریں تو واہ تو میر تو تو عاشقی میں کھپ گیا مت کسی کو چند روز اب چاہ تو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR