میر تقی میر میر تقی میر

جور کیا کیا جفائیں کیا کیا ہیں

جور کیا کیا جفائیں کیا کیا ہیں عاشقی میں بلائیں کیا کیا ہیں خوب رو ہی فقط نہیں وہ شوخ حسن کیا کیا ادائیں کیا کیا ہیں فکر تعمیر دل کسو کو نہیں ایسی ویسی بنائیں کیا کیا ہیں گہ نسیم و صبا ہے گاہ سموم اس چمن میں ہوائیں کیا کیا ہیں شور ہے ترک شیخ کا لیکن چپکے چپکے دعائیں کیا کیا ہیں منظر دیدہ قصر دل اے میر شہر تن میں بھی جائیں کیا کیا ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR