میر تقی میر میر تقی میر

محمل نشیں ہیں کتنے خدام یار میں یاں

محمل نشیں ہیں کتنے خدام یار میں یاں لیلیٰ کا ایک ناقہ سو کس قطار میں یاں سن شور کل قفس میں دل داغ سب ہوا ہے کیا پھول گل کھلے ہیں اب کے بہارمیں یاں کب روشنی ہو میرے رونے میں ابر تجھ سے دریا بھرے ہیں ایک اک دامن کے تار میں یاں تم تو گئے دکھاکر ٹک برق کے سے جھمکے آیا بہت تفاوت صبر و قرار میں یاں ہم مر گئے ولیکن سوز دروں وہی ہے ایک آگ لگ اٹھی ہے کنج مزار میں یاں ہجراں کی ہر گھڑی ہے سو سو برس تعب سے روز شمار یارو ہے کس شمار میں یاں جن راتوں میر ہم کو رونے کا مشغلہ تھا رہتا تھا بحر اعظم سو تو کنار میں یاں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR