میر تقی میر میر تقی میر

کیا کوفتیں اٹھائیں ہجراں کے درد وغم میں

کیا کوفتیں اٹھائیں ہجراں کے درد وغم میں تڑپا ہزار نوبت دل ایک ایک دم میں گو قیس منھ کو نوچے فرہاد سر کو چیرے یہ کیا عجب ہے ایسے ہوتے ہیں لوگ ہم میں اہل نظر کسو کو ہوتی ہے محرمیت آنکھوں کے اندھے ہم تو مدت رہے حرم میں کلفت میں گذری ساری مدت تو زندگی کی آسودگی کا منھ اب دیکھیں گے ہم عدم میں کرتے ہیں میر مل کر واعظ سے حبس دم کا کیا یہ بھی آگئے ہیں اس پوچ گو کے دم میں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR