میر تقی میر میر تقی میر

دم بہ دم اس ڈھب سے رونا دیر کر آیا ہمیں

دم بہ دم اس ڈھب سے رونا دیر کر آیا ہمیں کیا لہو اپنا پیا تب یہ ہنر آیا ہمیں گرچہ عالم جلوہ گاہ یار یوں بھی تھا ولے آنکھیں جوں موندیں عجب عالم نظر آیا ہمیں ہم تبھی سمجھے تھے اب اس سادگی پر حرف ہے خط نکلنے سے جو نامہ بیشتر آیا ہمیں پاس آتا یک طرف مطلق نہیں اب اس کے پاس کچھ گئے گذرے سے سمجھا وہ پسر آیا ہمیں تجھ تک اس بے طاقتی میں کیا پہنچنا سہل تھا غش ترے کوچے میں ہر ہر گام پر آیا ہمیں صبح نکلا تھا پسر تلوار جوں خورشید لے دیکھ کر خونخوار سج اس کی خطر آیا ہمیں کر چلا بے خود غم زلف دراز دلبراں دور کا اے میر درپیش اب سفر آیا ہمیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR