میر تقی میر میر تقی میر

مدت ہوئی کہ بیچ میں پیغام بھی نہیں

مدت ہوئی کہ بیچ میں پیغام بھی نہیں نامے کا اس کی مہر سے اب نام بھی نہیں ایام ہجر کریے بسر کس امید پر ملنا انھوں کا صبح نہیں شام بھی نہیں پروا اسے ہو کاہے کو ناکام گر مروں اس کام جاں کو مجھ سے تو کچھ کام بھی نہیں روویں اس اضطراب دلی کو کہاں تلک دن رات ہم کو ایک دم آرام بھی نہیں کیا جانوں دل کو کھینچے ہیں کیوں شعر میر کے کچھ طرز ایسی بھی نہیں ایہام بھی نہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR