میر تقی میر میر تقی میر

نہیں تبخال لعل دلربا میں

نہیں تبخال لعل دلربا میں گہر پہنچا بہم آب بقا میں غریبانہ کوئی شب روز کر یاں ہمیشہ کون رہتا ہے سرا میں اٹھاتے ہاتھ کیوں نومید ہو کر اگر پاتے اثر کچھ ہم دعا میں کہے ہے ہر کوئی اللہ میرا عجب نسبت ہے بندے میں خدا میں کفن میں ہی نہ پہنا وہ بدن دیکھ کھنچے لوہو میں بہتیروں کے جامیں ادھر جانے کو آندھی تو ہے لیکن سبک پائی سی ہے باد صبا میں بلا تہ دار بحر عشق نکلا نہ ہم نے انتہا لی ابتدا میں ملے برسوں وہی بیگانہ ہے وہ ہنر ہے یہ ہمارے آشنا میں اگرچہ خشک ہیں جیسے پر کاہ اڑے ہیں میرجی لیکن ہوا میں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR