میر تقی میر میر تقی میر

نہ نکلا دوسرا ویسا جہاں میں

نہ نکلا دوسرا ویسا جہاں میں وہی اک جنس ہے اس کارواں میں کیا منھ بند سب کا بات کہتے بلا کچھ سحر ہے اس کی زباں میں اگر وہ بت نہ جانے تو نہ جانے ہمیں سب جانے ہیں ہندوستاں میں نیا آناً فآناً اس کو دیکھا جدا تھی شان اس کی ہر زماں میں کھنچی رہتی ہے اس ابروے خم سے کوئی کیا شاخ نکلی ہے کماں میں جبیں پر چین رہتی ہے ہمیشہ بلا کینہ ہے اپنے مہرباں میں نیا ہے کیا شگوفہ یہ کہ اکثر رہا ہے پھول پڑتا گلستاں میں کوئی بجلی کا ٹکڑا اب تلک بھی پڑا ہو گا ہمارے آشیاں میں پھرے ہے چھانتا ہی خاک اے میر ہوس کیا ہے مزاج آسماں میں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR