میر تقی میر میر تقی میر

مدعی مجھ کو کھڑے صاف برا کہتے ہیں

مدعی مجھ کو کھڑے صاف برا کہتے ہیں چپکے تم سنتے ہو بیٹھے اسے کیا کہتے ہیں دیکھے خوباں کے بجا دل نہیں رہتا ہرگز لوگ جو کچھ انھیں کہتے ہیں بجا کہتے ہیں عشق کے شہر کی بھی رسم کے ہیں کشتے ہم درد جانکاہ جو ہو اس کو دوا کہتے ہیں جی اگر زلفوں کے سودے میں ترے دوں تو نہ بول پہلی قیمت کے تئیں مشک بہا کہتے ہیں حسن تو ہے ہی کرو لطف زباں بھی پیدا میر کو دیکھو کہ سب لوگ بھلا کہتے ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR