میر تقی میر میر تقی میر

کون کہتا ہے منھ کو کھولو تم

کون کہتا ہے منھ کو کھولو تم کاشکے پردے ہی میں بولو تم حکم آب رواں رکھے ہے حسن بہتے دریا میں ہاتھ دھولو تم کیا سراہیں ہم اپنی جنس کو لیک دل عجب ہے متاع جو لو تم جانا آیا ہے اب جہاں سے ہمیں تھوڑی تو دور ساتھ ہو لو تم جب میسر ہو بوسہ اس لب کا چپکے ہی ہو رہو نہ بولو تم پنجہ مرجاں کا پھر دھرا ہی رہے ہاتھ خوں میں مرے ڈبولو تم دست دے ہے کسے پلک سی میل دل جہاں پائو اب پرولو تم آتے ہیں متصل چلے آنسو آہ کب تک یہ موتی رولو تم رات گذری ہے سب تڑپتے میر آنکھ لگ جائے ٹک تو سولو تم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR