میر تقی میر میر تقی میر

اب سوکھی ہی جاتی ہے سب کشت ہوس ظالم اے ابرِ تر آکر ٹک ایدھر بھی برس ظالم

اب سوکھی ہی جاتی ہے سب کشت ہوس ظالم اے ابرِ تر آکر ٹک ایدھر بھی برس ظالم صیاد بہار اب کے سب لوٹوں گا کیا میں ہی ٹک باغ تلک لے چل میرا بھی قفس ظالم کس طور کوئی تجھ سے مقصود کرے حاصل نے رحم ترے جی میں نے دل میں ترس ظالم کیوں سر چڑھے ہے ناحق ہم بخت سیاہوں کے مت پیچ میں پگڑی کے بالوں کو گھڑس ظالم جوں ابر میں روتا تھا جوں برق تو ہنستا تھا صحبت نہ رہی یوں ہی ایک آدھ برس ظالم کیا کھولے ہوئے محمل یاں گرم حکایت ہے چل راہ میں کچھ کہتا مانند جرس ظالم مطلق نہیں گنجائش اب حوصلے میں اپنے آزار کوئی کھینچے یوں کب تئیں بس ظالم سررشتۂ ہستی کو ہم دے چکے ہاتھوں سے کچھ ٹوٹے ہی جاتے ہیں اب تار نفس ظالم تاچند رہے گا تو یوں داغ غم اس مہ کا چھاتی تو گئی تیری اے میر بھلس ظالم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR