میر تقی میر میر تقی میر

مجھے تو درد سے اک انس ہے وفا کی قسم

مجھے تو درد سے اک انس ہے وفا کی قسم یہی سبب ہے جو کھائی ہے میں دوا کی قسم کل ان نے تیغ رکھی درمیاں کہ قطع ہے اب قسم جو بیچ میں آئی سو اس ادا کی قسم حنا لگی ترے ہاتھوں سے میں گیا پیسا جگر تمام ہے خوں مجھ کو تیرے پا کی قسم فقیر ہونے نے سب اعتبار کھویا ہے قسم جو کھائوں تو کہتے ہیں کیا گدا کی قسم قدم تلے ہی رہا اس کے یہ سر پرشور جو کھایئے تو مرے طالع رسا کی قسم سروں پہ ہاتھ کبھو تیغ پر کبھو اس کا کچھ ایک قسم نہیں میرے آشنا کی قسم جدال دیر کے رہبان سے کہاں تک میر اٹھو حرم کو چلو اب تمھیں خدا کی قسم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR