میر تقی میر میر تقی میر

ہے تہِ دل بتوں کا کیا معلوم

ہے تہِ دل بتوں کا کیا معلوم نکلے پردے سے کیا خدا معلوم یہی جانا کہ کچھ نہ جانا ہائے سو بھی اک عمر میں ہوا معلوم علم سب کو ہے یہ کہ سب تو ہے پھر ہے اللہ کیسا نامعلوم گرچہ تو ہی ہے سب جگہ لیکن ہم کو تیری نہیں ہے جا معلوم عشق جانا تھا مار رکھے گا ابتدا میں تھی انتہا معلوم ان سیہ چشم دلبروں سے ہمیں تھی وفا چشم سو وفا معلوم طرز کینے کی کوئی چھپتی ہے مدعی کا ہے مدعا معلوم عشق ہے اے طبیب جی کا روگ لطف کر ہے جو کچھ دوا معلوم دل بجا ہو تو میر کچھ کھاوے کڑھنے پچنے میں اشتہا معلوم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR