میر تقی میر میر تقی میر

بہت مدت گئی ہے اب ٹک آ مل

بہت مدت گئی ہے اب ٹک آ مل کہاں تک خاک میں میں تو گیا مل ٹک اس بے رنگ کے نیرنگ تو دیکھ ہوا ہر رنگ میں جوں آب شامل نہیں بھاتا ترا مجلس کا ملنا ملے تو ہم سے تو سب سے جدا مل غنیمت جان فرصت آج کے دن سحر کیا جانے کیا ہو شب ہے حامل اگرچہ ہم نہیں ملنے کے لائق کسو تو طرح ہم سے بھی بھلا مل لیا زاہد نے جام بادہ کف پر بحمد اللہ کھلا عقد انامل وہی پہنچے تو پہنچے آپ ہم تک نہ یاں طالع رسا نے جذب کامل ہوا دل عشق کی سختی سے ویراں ملائم چاہیے تھا یاں کا عامل پس از مدت سفر سے آئے ہیں میر گئیں وہ اگلی باتیں تو ہی جا مل

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR