میر تقی میر میر تقی میر

پوشیدہ کیا رہے ہے قدرت نمائی دل

پوشیدہ کیا رہے ہے قدرت نمائی دل دیکھی نہ بے ستوں میں زور آزمائی دل ہے تیرہ یہ بیاباں گرد و غبار سے سب دے راہ کب دکھائی بے رہنمائی دل اندوہ و غم سے اکثر رہتا ہوں میں مکدر کیا خاک میں ملی ہے میری صفائی دل پیش آوے کوئی صورت منھ موڑتے نہیں وے آئینہ ساں جنھیں ہے کچھ آشنائی دل مر تو نہیں گیا میں پر جی ہی جانتا ہے گذرے ہے شاق مجھ پر جیسی جدائی دل اس دامگہ میں اس کے سارے فریب ہی ہیں آتی نہیں نظر کچھ مجھ کو رہائی دل گر رنگ ہے چلا ہے ور بو ہے تو ہوا ہے کہہ میر اس چمن میں کس سے لگایئے دل

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR